اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں قائم ناروے سفارتخانہ نے اپنے فیس بوک اکاونٹ میں بھی ایک پیغام کے ذریعے لکھا ہے کہ ناروے کے محکمہ خارجہ نے 26 اپریل کو ایران میں ناروے امیگریشن کونسل کے ذریعے ایرانی حکام کیساتھ ہم آہنگی سے امدادی گروہوں کو ملک میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھیجا ہے۔
ایران میں ناروے امیگریشن کونسل نے 2012 سے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے اور ایرانی حکومت کو کمروز لوگوں جیسے لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی مدد کیلئے حمایت کی ہے۔
واضح رہے کہ اب تک پاکستان ترکی، کویت، جرمنی، روس، فرانس، افغانستان اور جمہوریہ آذربائیجان نے بھی ایران میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان کی ترسیل پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے.
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران کے مختلف علاقوں میں میں ریکارڈ بارش کے بعد آنے والے سیلاب میں 70 افراد جاں بحق، 500 سے زائد زخمی اور 4 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲